ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں یو بی ایل کی ٹیم کم ہو گئی

ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں یو بی ایل کی ٹیم کم ہو گئی
کیپشن: یو بی ایل کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ، فوٹو سپورٹس 360

لاہور:پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور ٹیم کم ہو گئی ۔ڈیپارٹمنٹ یوبی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یونس خان ، عمر اکمل ، رومان رئیس ، شان مسعود ، محمد نواز ،حماد اعظم ، صہیب مقصود ، سہیل خان ، محمد اصغر ، احسان عادل کی نوکریاں ختم ہوں گی ۔یو بی ایل کیساتھ تمام کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس جون جولائی میں ختم ہورہے ہیں۔میر حمزہ ، سیمین گل ، سعد علی ، گلریز صدف ، عمر صدیق کے کنٹریکٹ بھی ختم ہوجائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کون ٹیم میں شرکت کرے گا ؟
   

قائد اعظم ٹرافی کے فارمیٹ پر بھی بینک کی ٹیم ختم ہونے سے اثر پڑے گا۔فیصلے سے متعلق بینک کے اسپورٹس ہیڈ اور یونس خان کوبتادیا گیا۔عید سے پہلے کھلاڑی نوکری ختم ہونے کی وجہ سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں