فاسٹ باؤلر محمد عباس نمبر ون بولر بننے کے خواہش مند

 فاسٹ باؤلر محمد عباس نمبر ون بولر بننے کے خواہش مند
کیپشن: بولر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں 64 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ریسرچ سنائیپر

لندن:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عباس نے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے کی خواہشمند ہیں لارڈز ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کے باعث محمد عباس آئی سی سی رینکنگ میں 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دائیں ہاتھ کے تیز باؤلر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں 64 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔وہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد لارڈز میں یہ اعزاز حاصل کر نے والے پاکستان کے تیسرے تیز بولر تھے، یہی نہیں اس کارکردگی کے بعد 28 سال کے فاسٹ بولر آئی سی سی ٹیسٹ ریکنکنگ میں ترقی پاکر اب 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم 573 ارب روپے تک جا پہنچا

عباس سے ایک درجے اوپر 18 ویں پوزیشن پر یاسر شاہ ہیں جو ان فٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ نہیں آئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  محمد عباس نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب انہوں نے ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا، تو سیریز کے اختتام پر وہ 64 ویں نمبر پر تھے لیکن ڈبلن میں آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پر ان کی رینکنگ 29ہو گئی تھی، جو اب مزید بہتری کے ساتھ 20ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- ایون فیلڈ ریفرنس، کیپٹن (ر) صفدر نے 80 سوالات کے جواب دے دیئے

محمد عباس اس بات پر بھی خوش ہیں کہ انھیں کیریئر میں پہلی بار ٹیسٹ کے بہترین بولر ہونے کا موقع کرکٹ کے گھر لارڈز میں ملا۔یاد رہے کہ دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے 7 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 40 وکٹیں حاصل کی ہیں ،جو پہلے 7 ٹیسٹ کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا پاکستان بولر کی جانب سے ایک نیا ریکارڈ بھی ہے