قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد امور کا جائزہ لیا گیا، مشرقی اور مغربی سرحدی اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری
 اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور قومی سلامتی کے مشیر شریک ہوئے، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، سول اور ملٹری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم 573 ارب روپے تک جا پہنچا
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں