بھارتی سیاستدان نے عوا م کو ”ماموں “ بنا دیا

بھارتی سیاستدان نے عوا م کو ”ماموں “ بنا دیا
کیپشن: فوٹو: ٹوئیٹر

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک سیاستدان انتخابی جلسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لانے کا دعویٰ کر بیٹھا جسے وہ پورا کرنے میں ناکام رہا اور یہ خبر سرحد پار بھی پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وتھال گنپت گواٹے نے انتخابی مہم کے بینرز اور اشتہارات میں دعویٰ کیا کہ ان کے 25 مئی کے انتخابی جلسے میں ویرات کوہلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔کوہلی کی شرکت کی خبر وہاں آگ کی طرح پھیلی اور علاقے بھر میں بینرز اور پینا فلیکس بھی لگ گئے جب کہ عام لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ بھی پہنچ گئی۔


وتھال گنپت گواٹے کے ووٹرز بھی ان کی چال میں آگئے اور ان کے فرشتوں کو بھی خبر نہیں ہوسکی ہے کہ ان کے لیڈر نے انہیں ”ماموں‘ ‘ بنا دیا ہے اور وہ ویرات کوہلی کی جگہ ان کا ہم شکل جلسے میں لے کر آیا ہے۔وتھال گنپت گواٹے کے جلسے میں آنے والا ایک شہری ان کا یہ جھوٹ پہچان گیا اور اس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ واقع پوسٹ کردیا جو وائرل ہوگیا۔

دوسری جانب میڈیاکے رابطہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس واقع کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلو مات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا قطعی طور پر علم نہیں کہ ان کے نا م کا استعمال کیا گیا ہے ،ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی سیاست دان کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بننے کی دعوت نہیں ملی ہے۔