ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے حلقہ بندیوں کے خلاف 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے ملک کے 8 اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ،جہلم ،چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام کی حلقہ بندیاں کالعدم قراردے دیں۔

یہ بھی پڑھیئے:مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر فاٹا بل پاس کردیا گیا: مولانا فضل الرحمان

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہرنشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھاجائے۔

یاد رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108 درخواستیں زیر سماعت ہیں۔