اسلام آباد : عوام کیلئے بری خبر ، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سات روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا حجم 573 ارب روپے تک جا پہنچا
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے46 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 86 پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔