کرن جوہر نے فلم میں "ماں " کے کردار کیلئے کرینہ کپور ’کو منتخب کر لیا

کرن جوہر نے فلم میں
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کی بے بو کرینہ کپور خان نے نئی فلم سائن کرلی ۔ وہ جلد کرن جوہر کی فلم میں کام شروع کر یں گی۔

رپورٹس کے مطابق کرن جوہر طویل عرصے سے کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے، تاہم انہیں موقع نہیں مل پا رہا تھا۔کرن جوہر کی اس فلم میں کرینہ کپور خان ماں کا کردار کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایات راج مہتا دیں گے۔فلم کی کہانی شادی اور رشتوں پر مبنی ہوگی، اس رومانوی کامیڈی فلم میں شائقین کو ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی دیا جائے گا۔ فلم میں کرینہ کا مرکزی کردار ہوگا، تاہم ان کے علاوہ تین اور اداکار اور اداکارائیں فلم میں کاسٹ کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور خان کے ہاں 2016 دسمبر میں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد فلم ساز کا ماننا ہے کہ کرینہ سے بہتر اس فلم میں کوئی اور کردار نبھا نہیں پائے گا۔