مہوش حیات کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش حیات کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرادی۔ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو شیئرنگ ایپ پر اپنی اس وقت کی تصویر شیئر کی جب وہ صرف6برس کی تھی۔ مہوش نے تصویر شیئر کرانے کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب انہوں نے پہلی مرتبہ کسی اشتہار میں کام کیا تھا ،اس وقت انکی عمر صرف6برس تھی۔تصویر میں وہ سمندر کنارے کھڑی ہیں اور راجستھانی لباس زیب تن کیا ہوا ہے،یہ اشتہار چیونگم کا تھا جس میں مہوش نے خوب جاندارکام کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی ہیں، عدالت نے فیصلہ سُنا دیا


d758e55af71369ca64fb38fca9c53eed

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

105d7340a13b951d036fea08e9fecfc4

واضح رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے گزشتہ سال فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا جب کہ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ 


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں