حکومت نے مدت تو پوری کرلی مگر عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی: سراج الحق

حکومت نے مدت تو پوری کرلی مگر عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی: سراج الحق
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔ حکومت نے پانچ سال کی مدت تو پوری کرلی مگر عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائبان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے گرینڈ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم، محمد اعظم چیمہ اور ملک شمشیر حسین بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہزار کے نوٹ میں قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری
 سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جمہوری رویوں کے فروغ سے ہی ملک میں جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے۔ چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہونے کی وجہ سے ملک میں سیاسی ہم آہنگی نہیں رہی۔ ویلفیئر پاکستان کے ہدف کی طرف حکومت ایک قدم نہیں بڑھ سکی۔ عوام کے مسائل وہی ہیں جو 2013ء یا اس سے پہلے تھے۔ لوڈ شیڈنگ اُسی طرح جاری ہے۔ حکومت نے اپنے دور میں تاریخی قرضے لے کر قوم کے مستقبل کو گروی رکھ دیا ہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ 30ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ایک طرف قوم کا بال بال قرضے میں جکڑا ہوا ہے اور دوسری طرح حکومت نئے قرضوں کی تلاش میں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
 سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہوگئی ہے مگر پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرح قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کے لیے اس حکومت نے بھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ بہتر ہوتا حکومت اپنے وعدوں کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوئی ایک سنجیدہ کوشش اپنے کھاتے میں ڈال کر رخصت ہوتی۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں