ایران کےایٹمی معاہدے کوبچانے کیلئےاقدامات کامقصد سکیورٹی مفادات ہیں:یور پی یونین

ایران کےایٹمی معاہدے کوبچانے کیلئےاقدامات کامقصد سکیورٹی مفادات ہیں:یور پی یونین
کیپشن: image by facebook

پیرس :یور پی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاہدے کو بچانے کیلئے اس کے اقدامات کا مقصد معاشی مفادات کی بجائے سیکیورٹی مفادات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس کو پڑھیئے:

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر ان کے ملک کے مفادات اور مشترکہ جامع لائحہ عمل کے فوائد سے متعلق ضمانت فراہم کی جاتی ہے تو ان کا ملک اس معاہدے پر کار بند رہے گا۔