سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کو پاکستان منتقل کرنے کی درخواست

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کو پاکستان منتقل کرنے کی درخواست
کیپشن: image by cricinfo

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بحال کرنے کیلئے اہم قدم ، سری لنکن بورڈ سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ رواں برس کے اختتام میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کو پاکستان منتقل کر لیا جائے۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے بتایا کہ اس سلسلے میں سری لنکن بورڈ کو دستاویزات بھجوائیں گے جس میں ان کو ملک کی پر امن حالات اور بہتر سیکیورٹی کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔