آصف علی زرداری نے نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت کر لی

آصف علی زرداری نے نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت کر لی
کیپشن: عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں پیش ہو جاؤں گا، آصف زرداری۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے نیب راولپنڈی میں آج پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کو درخواست دے دی۔

آصف زرداری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آج ہائی کورٹ میں کیس ہے اور پیش نہیں ہو سکتا،۔عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں پیش ہو جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق نیب آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کے دئیے گئے غیر قانونی ٹھیکوں میں خرد برد کی گئی۔ اس سے آپ کے اور اہل خانہ کے ائیر ٹکٹس، نجی طیاروں کے اخراجات اور نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلائے گئے۔ نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر جواب دیں۔