سعودی عرب کا مال بردار بحری جہاز ہتھیار لینے فرانس پہنچ گیا، رپورٹ

سعودی عرب کا مال بردار بحری جہاز ہتھیار لینے فرانس پہنچ گیا، رپورٹ
کیپشن: CMA CGM


پیرس:  سعودی عرب کا ایک مال بردار بحری جہاز بحیرہ روم پر واقع جنوبی فرانسیسی بندرگاہ فاوس سے میئر پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا کا مال بردار بحری جہاز ہتھیار لینے فرانس پہنچ گیا اور یہ بحری جہاز فرانسیسی ہتھیار لے کر واپس جائے گا۔ اس بحری جہاز کی آمد کے حوالے تحقیقی ویب سائٹ ڈسکلوز نے بھی خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لئے فرانسیسی ساختہ کائزر توپیں بھی روانہ کی جائیں گی۔ ڈسکلوز کے مطابق رواں مہینے کے اوائل میں بھی ایک بحری جہاز ہتھیار اور اسلحہ لے کر فرانسیسی ساحل سے روانہ ہوا تھا۔