بھارت نے پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں

بھارت نے پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں
کیپشن: پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حرکت پر بھارتی حکومت سے احتجاج کا فیصلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

دہلی: بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں کو ہر اساں کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنیوالے مہمانوں سے بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی اور کئی مہمانوں کو ہائی کمیشن جانے سے روک دیا گیا۔ پاکستان نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حرکت پر بھارتی حکومت سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن آنیوالے مہمانوں کو حراساں کیا گیا تھا۔