انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے سستا ہوگیا

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی آتے ہی ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر92پیسے سستا ہو گیا، ڈالر 150وپے 22پیسے سے سستا ہو کر 149روپے30پیسے کا ہو گیا ہے۔

کارباری دن کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار بہتر جا رہا ہے۔ ابھی تک مجموعی طور پر کے ایس سی 100انڈیکس میں 923پوائنٹس کا آضافہ ہوا ہے۔


اس اضافے کے بعد 100انڈیکس 35873پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز اضافہ دیکھنے کے بعد گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم آج اس میں زبردست تیزی آئی ہے جس سے انٹر بینک میں دالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔