محمد عامر کی پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بریڈ ہوگ کی تنقید

محمد عامر کی پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بریڈ ہوگ کی تنقید
کیپشن: Image by naukrinama.com

لندن:آسٹریلیا کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے فاسٹ باؤلر  محمد عامر کی پاکستانی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 ہوگ نے کہا کہ ایک آﺅٹ آف فارم باﺅلر کو شامل کرنے سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ پاکستانی ٹیم گھبراہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

اگر وہ پہلے والے اٹیک پر ہی اعتماد برقرار رکھتی تو میں اسے ورلڈ کپ کی ٹاپ 4سائیڈز میں شامل کرتا۔

ہوگ نے وہاب ریاض کو میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیس اور یارکر سے حریف ٹیموں کے لیے مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔