دوسرا انڈر 19ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

دوسرا انڈر 19ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

ہمبنٹوٹا:دوسرے انڈر 19ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3وکٹ سے شکست دے دی۔


دوسرے انڈر 19ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی، میزبان سائیڈ نے 8وکٹ پر 220رنز بنائے، اویشکا تھارندو نے سب سے زیادہ 54 رنز اسکور کیے، سنجایا 45رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اختر شاہ اور جنید خان نے 2،2وکٹیں لیں۔جواب میں پاکستانی انڈر 19ٹیم نے سیکنڈ لاسٹ بال پر 7وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، کپتان روحیل نذیر نے 87رنز کی عمدہ اننگز کھیلی.

انھوں نے 98بالز کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے جڑے، اوپنر حیدر علی نے بھی 60گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 56رنز بنائے، جنید خان نے 30رنز بنائے، مدوشناکا، سودیرا تھلکارتنے اور نوود پرانا وتھانا نے 2، 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔واضح رہے کہ سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو 28رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔