'اسلام آباد کو مفلوج رکھنے والا ایک دن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکا'

'اسلام آباد کو مفلوج رکھنے والا ایک دن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکا'
کیپشن: یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چور دروازے سے آیا ہے اور 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ہے ووٹ چوروں کا، مریم نواز۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکا۔ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چوردروازے سے آیا ہے اور 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ہے ووٹ چوروں کا۔