دہشتگردی مقدمے میں گرفتار علی وزیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے:بلاول بھٹو

دہشتگردی مقدمے میں گرفتار علی وزیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے:بلاول بھٹو
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار علی وزیر کو فوری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار علی وزیر کو فوری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ ایک ایم این اے غائب ہے اور قومی اسمبلی کو علم ہی نہیں ہے ، اس بارے میں اپنی پارٹی کا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے سپیکر سے تحریری درخواست کریں گے ۔