سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
کیپشن: Image Source: Money Control Official Twitter Account

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ،  فی تولہ سونا  200روپے کمی سے 69 ہزار800 روپے کا ہو گیا۔ 

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 200روپے کمی کر دی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 69 ہزار800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 182 روپے کمی کی گئی جس کے بعد  10 گرام سونا 59 ہزار 842 روپے ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں ایک ڈالر فی اونس  کمی واقع ہو ئی ہے  جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1278 ڈالر ہو گئی ہے۔