آرمی چیف سے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات

 آرمی چیف سے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات
کیپشن: Image Source: DG ISPR Official Twitter Account

اسلام آباد: آرمی چیف سے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔ 

 
ترجمان پاک فوج کے مطابق ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر کے انتظام پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔