پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جلد رنگ میں دوبارہ نظر آئیں گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جلد رنگ میں دوبارہ نظر آئیں گے
کیپشن: image by facebook

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بہت جلد رنگ میں دوبارہ واپسی کریں گے اور سعودی عرب میں اپنی مہنگی ترین لڑائی لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سعودی عرب میں بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر سے لڑیں گے جس سے ان کو سات ملین پائونڈ کی آمدن ہوگی ۔

عامر خان کے بھارتی حریف کا نام اب تک سامنے نہیں آیا ہے ، عامر خان گزشتہ برس اپریل میں اپنی لڑائی ہارنے کے بعد سے ابھی تک کوئی مقابلہ نہیں کیا ہے۔