معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق  اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ، وزیر اعظم عمران خان

معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق  اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: Govt Pakistan Official Twitter Account

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق  اور صوبوں کو مل اقدامات کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم  نے کہاکہ موجودہ  معاشی بحران  ایک  موقع ہے ، ہم اپنے سسٹم کو  صحیح کر لیں جو نقائص نظام میں موجود ہیں اور ان پر پہلے کام  نہیں ہو سکا ان کو اب مکمل کیا جائے ۔ 

عمران خان نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق سمیت تمام صوبوں کو مل کر  اقدامات کرنے ہوں گے۔حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کروایا ہے،اس نظام سے اختیارات کی عوام کو منتقلی میں مدد ملے گی ،اس نظام سے عوام کو ترقیاتی عمل کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ فاٹا کی تیز رفتار ترقی کیلئے مالی وسائل فراہم کریں اور اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 1837 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا ہدف 4 فیصد اور آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کی شرح نمو ساڑھے 3 فیصد، صنعتوں کیلئے 2 اعشاریہ 2 فیصد، خدمات کیلئے 4 اعشاریہ 8 فیصد مقرر کیا ہے۔