بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہاہے کہ کسی بھی قیمت پر ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

پرائیویٹ سکول فیڈریشن کی جانب سے احتجاج کی کال پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کی احتجاجی کال مکمل طور پر بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مبنی ہے، کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سکول بند ہونے کے باوجود پرائیویٹ سکول مالکان کو فیسیں موصول ہو رہی ہیں، ہمارے لیے اساتذہ اور طلبہ کی زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔