والد کے سائے کا کوئی نعم البدل نہیں، حمائمہ ملک

والد کے سائے کا کوئی نعم البدل نہیں، حمائمہ ملک

اسلام آباد : اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ والد اللہ پاک کی طرف سے سب بڑا تحفہ ہیں۔

انہوں نے والد کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی طرف سے ان کے والد ان کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہیں، جس پر وہ جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد ایسا سایہ ہوتے ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔