اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 7 روپے چھ پیسے کمی کی سفارش

اوگرا کی پٹرول کی قیمت میں 7 روپے چھ پیسے کمی کی سفارش

اسلام آباد:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں سمری ارسال کردی جس میں پٹرول کی قیمت میں سات روپے چھ پیسے کمی کی سفارش کی گئی ۔

اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پسے کمی کی سفارش کی گئی ،پیٹرولی کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسہ ہونے کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے .

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کا امکان ہے ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔