وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا
کیپشن: قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا، لاک ڈاون کی حکمت عملی بارے اہم فیصلے ہوں گے۔وفاقی حکومت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر اکتیس مئی کے بعد لاک ڈاون کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی ٹرین سروس کو مزید فعال کرنے پر مشاورت کرے گی، اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔