یورپی یونین نے 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: یورپی یونین نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دیدی ہے اور یوں فائزر اس عمر کیلئے یورپی یونین میں منظور ہونے والی پہلی ویکسین بن گئی ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے 12 سے 15 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن سے متعلق انفرادی طور پر فیصلہ کرنا ہے اور جرمنی نے اس حوالے سے گرین سگنل بھی دیدیا ہے۔ ماہرین کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر کی 2 خوراکیں 3 ہفتوں کے وقفے سے لگیں گی۔ 
یورپی یونین کی جانب سے یہ منظوری ایسے وقت دی گئی ہے جب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یورپ میں ویکسی نیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ 70 فیصد افراد کو ویکسین لگ جانے تک عالمگیر موذی وباءکے ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔