ملک میں آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسی نیشن شروع

ملک میں آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسی نیشن شروع

لاہور: پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ، ملک بھر میں آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک اِن ویکسی نیشن شروع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 30 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد آج سے کسی بھی سنٹر پر جا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ۔

ادھر ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار ، 680 ہوگئی ہے ۔ جبکہ 2 ہزار ، 455 نئے کیس رپورٹ ہو گئے ہیں ۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار ، 442 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت شرح 4.42 فیصد رہی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ وزارت قومی صحت نے کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے سات اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق کر دی ہے ۔