امریکی صدر جوبائیڈن نے 6 ٹریلین ڈالرز کا بجٹ تجویز کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے 6 ٹریلین ڈالرز کا بجٹ تجویز کر دیا
کیپشن: امریکی صدر جوبائیڈن نے 6 ٹریلین ڈالرز کا بجٹ تجویز کر دیا
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا پہلا سالانہ بجٹ پلان جاری کیا ہے جس کے تحت 6 ٹریلین ڈالرز یعنی 927 کھرب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مجوزہ بجٹ میں دولت مند امریکیوں پر بھاری ٹیکس، سماجی بہبود کے منصوبے اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے بھاری رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بجٹ کانگریس سے منظوری درکار ہوگی۔ جبکہ ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے اسے “انتہائی مہنگا” بجٹ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

یہ بجٹ امریکا کو ریکارڈ قرض کی جانب لے جائے گا۔ اس بجٹ کے تحت 2031 تک امریکی مجموعی قرضہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 117 فیصد تک پہنچ جائے گا، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ  کےمجموعی قرضے سے زائد ہوگا۔

جوبائیڈن کے دور صدارت کا پہلا بجٹ زیادہ تر خواہشات یا ترجیحات کا پیغام ہے، تاہم کانگریس میں صدر بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو ہلکی اکثریت حاصل ہے۔ مجوزہ بجٹ کا ایک بھاری حصہ انفرا اسٹرکچر بل ( 23 کھرب ڈالرز ) لی مد میں مختص ہو گا