سونا مزید مہنگا ہو گیا

سونا مزید مہنگا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12ہزار 100 روپے ہو گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے اضافے کیساتھ 96 ہزار 108 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1904ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ رواں مہینے کی 27 تاریخ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہو گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 815 روپے اضافے کیساتھ 95 ہزار 850 روپے ہو گئی تھی 
اس سے ایک روز قبل یعنی 26 مئی کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت دو ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور فی تولہ سونا 2 ہزار 850 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے کا ہو گیا تھا۔