واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق یوٹرن لے لیا، اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق یوٹرن لے لیا، اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنے والے صارفین کی نئے فیچرز تک رسائی محدود نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صارفین جنہوں نے اب تک پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے ان کی نئے فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔ واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قبول نہ کرنے والے صارفین کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صارف جب چاہے یہ پالیسی قبول کرسکتا ہے، ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی تاہم ایسے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے سے متعلق مسلسل نوٹیفکیشن موصول ہوتا رہے گا۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہماری کمپنی کی نئی پالیسی کو تسلیم نہ کرنے والے صارفین کیلئے ایپ کے کچھ فیچرز محدود کر دئیے جائیں گے اور ایسے صارفین نئے فیچرز سے لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔