سعودی عرب نے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دیدی ہے تاہم ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ 
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، آئرلینڈ اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں اور ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔ 
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو دیکھتے ہوئے ان 11 ممالک کے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی ہے اور تمام افراد کیلئے 7 دن کا قرنطینہ پورا کرنا لازمی ہو گا۔