ایک فلم میں کام کیلئے ہیرو کے ساتھ رات سونے کی پیشکش کی گئی، کشور مرچنٹ

ایک فلم میں کام کیلئے ہیرو کے ساتھ رات سونے کی پیشکش کی گئی، کشور مرچنٹ
کیپشن: ایک فلم میں کام کیلئے ہیرو کے ساتھ ایک رات سونے کی پیشکش کی گئی، کشور مرچنٹ
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کشور مرچنٹ نے نامور فلمساز پر کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونے کی پیشکش کا الزام عائد کیا ہے۔

کشور مرچنٹ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ وہ کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز میں بھی شریک رہ چکی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں کشور نے فلم میں کاسٹ سے متعلق انکشاف کیا کہ ایک فلم میں کام کیلئے انٹرویو کے دوان نامی گرامی فلمساز نے ہیرو کے ساتھ ایک رات سونے کی پیشکش کی۔ فلمساز کی یہ پیشکش میں نے فوری طور پر مسترد کردی جبکہ یہ پروڈیوسر اور ہیرو فلم نگری کا بڑا نام ہیں۔

36665d27d17adfecde49e5e5682bc3f4

انہوں نے مسلسل استفسار کے باوجود ہیرو اور فلمساز کا نام نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے اور یہ سب معمول کی بات ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں اس طرح کی پیشکش کا اعتراف کرچکی ہیں جبکہ ہدایتکار ساجد خان کو بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔