اسلام آباد میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ ہو گا

اسلام آباد میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سگریٹ بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اب دکاندار 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ نہیں بیچ سکیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر ناصرف جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ 
ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے ہر قیمت پر بچانا ہے، رواں سال ایکسائز کا ریونیو ٹارگٹ پانچ ارب اسی کروڑ تھا لیکن سات ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کروا چکے ہیں۔