وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی امن دستوں کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی امن دستوں کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی امن دستوں کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کارروائیوں میں 2 لاکھ دستے فراہم کرنا پاکستان کی امن دوستی اور امن پسندی کا مظہر ہے ۔ عالمی امن کا قابل فخر فرض نبھانے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن سپاہ کی قربانیوں اور کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف اعزاز ہے ۔ پاکستانی امن دستوں میں افسروں اور جوانوں نے قابل فخر اور مثالی کردارادا کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے دنیا میں امن ، انسانی خدمت اور مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ امن کارروائیوں کے دوران 169 پاکستانی بیٹوں نے شہادت کا عظیم مرتبہ پایا ۔ دنیا میں قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا ۔ پاکستان نے 1960 کانگو میں اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں حصہ لیا ہے ۔ امن مشنز میں کچھ انتہائی چیلنجنگ مشن بھی شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں