سینیٹ داخلہ کمیٹی کا لانگ مارچ روکنے کا نوٹس ، حکام طلب 

سینیٹ داخلہ کمیٹی کا لانگ مارچ روکنے کا نوٹس ، حکام طلب 
سورس: File

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر بےجا طاقت کے استعمال ، ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے ، آنسو گیس اور کیمیائی گیس کے استعمال، پی ٹی آئی لیڈرشپ کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور “چادر اور چاردیواری” کو پامال کرنے کا بھی نوٹس لیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  کا کہنا ہے کہ اندراج کا بھی نوٹس  لیا ہے۔"حقیقی آزادی مارچ" کے کارکنان/پرامن مظاہرین کو آئین کے مطا بق پر امن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کو استعمال کرنے سے روکا گیا۔

 سیکرٹری وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی آپریشن  پنجاب پولیس، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں