عمران خان نے زرداری سے کوئی این آر او نہیں مانگا، آڈیو جعلی ہے: شاہ محمود قریشی 

عمران خان نے زرداری سے کوئی این آر او نہیں مانگا، آڈیو جعلی ہے: شاہ محمود قریشی 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ عمران خان نے ملک ریاض کے زرداری سے کوئی این آر او نہیں مانگا ۔آڈیو جعلی ہے۔ نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کسی ٹائیکون سے کہیں کہ ہمارا پیچ اپ کرا دیں ، لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک نیوز ہے ۔ مبینہ آڈیو سے متعلق ایک نجی چینل کے پاس کوئی مصدقہ ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین عمران خان کو نیچا دکھانے کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے خود کو این آر او دیا ، سپریم کورٹ ذاتی مفاد کیلئے کی گئی قانون سازی کانوٹس لے۔ تحریک انصاف نیب ترامیم کو بھی عدالت میں چیلنج کرے گی ۔

  

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے ، آڈیو میں ملک ریاض نے سابق صدر آصف زرداری کو فون کیا ، ہیلواسلام علیکم سر ، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا وعلیکم السلام خیریت؟۔ 

ملک ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا ، باتیں آپ کے ساتھ کرنی ہیں آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے ، آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو ، آج تو اس نے مجھے بڑے ہی میسجز کیے۔

 جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔ اس پر ملک ریاض نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میں نے کہا میں آپ کو بتا دوں۔

مصنف کے بارے میں