پی ٹی آئی کے اجلاس میں جو پلاننگ ہوتی ہے سب ہمارے پاس پہنچ جاتی ہے : رانا ثناءاللہ 

پی ٹی آئی کے اجلاس میں جو پلاننگ ہوتی ہے سب ہمارے پاس پہنچ جاتی ہے : رانا ثناءاللہ 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کسی صورت دوبارہ لانگ مارچ کرنے نہیں دیں گے۔ اگر سپریم کورٹ انہیں اجازت دیتی ہے تو پھر توڑ پھوڑ اور کسی بھی جانی و مالی نقصان کی ذمہ دار بھی سپریم کورٹ ہی ہوگی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے کسی وعدہ اور یقین دہانی پر اعتماد نہیں ہے۔ ان کی پہلے سے پلاننگ تھی کہ وہ توڑ پھوڑ کریں گے ۔ ان کی میٹنگز میں جو باتیں ہوتی ہیں سب ہمارے پاس پہنچ جاتا ہے اسی لیے ہم نے انتظام کیے ہوئے تھے۔ 

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے نہیں کرنا بلکہ یہ اتحادی پارٹیوں کے سربراہوں نے کرنا ہے وہ جب چاہیں گے فیصلہ کرلیں گے لیکن یہ طے ہے کہ عمران خان کے کہنے پر انتخابات نہیں ہوں گے۔ 

وزیر داخلہ نے سپریم کورٹ سے شکوہ کیا کہ انہیں ہماری توہین عدالت کی درخواست سننا چاہیے تھی ۔ہمیں سن کر پھر چاہے جو فیصلہ کرتے ہم ان کو ثبوت دیتے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان تک پہنچا تھا اور اس نے جان بوجھ کر اس پر عمل نہیں کیا۔ 

مصنف کے بارے میں