نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 22 افراد ہلاک 

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 22 افراد ہلاک 
سورس: File

کھٹمنڈو : نیپال میں نجی ایئر لائن کا 43 سال پرانا طیارہ پرواز کے کچھ وقت بعد گر کرتباہ ہو گیا ہے ۔طیارے میں سوارتمام 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ’تارا ایئر لائنز‘ کی پرواز دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب میں 125 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی ٹاؤن پوکھارا سے شمال مغرب میں 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جوم سوم کے لیے جا رہی تھی۔

طیارہ کا ملبہ کوانگ گاؤں میں تلاش کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے لامچے دریا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ 

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ‘فلائٹ ریڈار 24’ کا کہنا ہے کہ طیارے‘ دی ہیوی لینڈ کینیڈا ڈی ایچ سی سکس تھری ہنڈرڈ ایئر کرافٹ‘ نے ’نائن این اے ای ٹی‘ رجسٹریشن نمبر کے ساتھ اپریل 1979 میں پہلی پرواز کی تھی۔

ایئر لائن کے مطابق طیارے پر چار بھارتی، دو جرمن اور 16 نیپالی مسافر سوار تھے جن میں عملے کے تین افراد بھی شامل تھے۔ مسافروں میں سات خواتین بھی شامل تھیں۔ 

ایئر لائنز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارے کا جوم سوم میں لینڈ کرنے سے پانچ منٹ پہلے کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا جو کہ ایک سیاحتی اور مذہبی مقام ہے۔

مصنف کے بارے میں