گرمی سے ستائےعوام میں خوشی کی لہر، ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

گرمی سے ستائےعوام میں خوشی کی لہر، ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
سورس: File

لاہور: پنجاب کےمختلف علاقوں میں بادلوں نے آسمان کے گرد اپنا چارج سنبھال لیا، بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ، مختلف مقامات پر ژالہ باری نے بھی موسم کا حسن دوبالا کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک پنجاب میں موسم اسی طرح خوشگوار رہنے کا مکان ہے۔

  محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمالی مشرقی بلوچستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ صبح کا موسم کافی خوشگوار ہو گیا۔ تیز اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی شدت کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے لاہوریوں کے چہرے پھر سے خوشی سے بکھیر دئیے، آج سے لاہور میں  بارش کی پیشگوئی کر دی جو کہ رواں ہفتہ تک جاری رہے گی۔ موسم خشگوار ہوتے ہی درجہ حرارت میں بھی  کمی دیکھی گئی ہے۔  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتیس اور کم سے کم تائیس ڈگری جانے کا امکان ہے۔