خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا بڑا ریلا پرویز خٹک کی قیادت میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملا نے کو تیار: سینئر صحافی

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا بڑا ریلا پرویز خٹک کی قیادت میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملا نے کو تیار: سینئر صحافی

لاہور : سینئر صحافی اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہےکہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے بہت سارے  رہنما پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔ 

 سینئر صحافی کے مطابق خیبر پختونخوا سے جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں وہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں شاید جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملا لیں۔   

a27f4b4aa774d3e5392f61044a5f04e4

واضح رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے نئی پارٹی کے نام پر بھی بات چیت اور مشاورت کررہے ہیں۔