خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کی درخواست خارج،محفوظ فیصلہ سنادیاگیا 

خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کی درخواست خارج،محفوظ فیصلہ سنادیاگیا 

لاہور: فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیاگیا ہے۔پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کے لئے  درخواست کی گئی تھی۔ اس پر فیصلہ محفوظ کیاگیاتھا۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت  لاہور نے پاکستان تحریک انصاف  کی سپورٹرخدیجہ شاہ سے ملاقات اور میڈیکل کرانے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایاہے۔ اے ٹی سی نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ انہیں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی لاہور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

 وہ  پیٹ کی تکلیف میں مبتلا تھی ۔ جیل حکام نے خدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سے کھانا دینے پر پابندی لگا رکھی ہے۔خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں