عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا:آرمی چیف

 عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا:آرمی چیف

کوئٹہ:آرمی چیف جنرل  عاصم منیر کاکہنا ہےکہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، کمانڈر کوئٹہ کور نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی  چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، کمانڈر کوئٹہ کور نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی سکیموں کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے روایتی، ذیلی روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلق کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابل فخر لوگو ں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔عوام اور فوج  میں دوریاں پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاک فوج  دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے