مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آرمی کیمپ پر حملہ ،3 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آرمی کیمپ پر حملہ ،3 فوجی ہلاک

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے علاقے ناگروٹا میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک افسر سمیت 3 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے .فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ پر 3 سے 4 حملہ آوروں نے کیا جنہیں مار دیا گیا ہے اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے حملہ آوروں کی طرف سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق 16 کور کے ہیڈکوارٹرز پر حملے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے جن میں سے3چل بسا جبکہ جموں سرینگر ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ دوسری طرف ناگروٹا تحصیل میں تمام سکولوں کو بھی سیکیورٹی کے باعث بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔

کشمیری اخبار گریٹر کشمیر کے مطابق حملہ آوروں کی لاشوں کو  ہٹاتے وقت زور دار دھماکا ہوا جس سے ڈی آئی جی سمیت 4 فوجی زخمی ہوگئے۔