کراچی:پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

کراچی:پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

کراچی:اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں گلشن غازی قبرستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او پاکستان بازار کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، 6 راؤنڈز اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں