لاہور:لوئر مال پر2گروپوں میں فائرنگ، 7سالہ بچی جاں بحق

لاہور:لوئر مال پر2گروپوں میں فائرنگ، 7سالہ بچی جاں بحق

لاہور: لوئر مال روڈ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر نے والے دو گروپوں نے راہ گیر بچی کی جان لے لی،پولیس نے مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج کرلیا۔لیکن پولیس ظالموں تک تاحال نہ پہنچ سکی۔لاہور کے علاقے زاہد سٹریٹ حفیظ روڈ لوئر مال کے قریب دو گروپوں کی دشمنی ننھی گڑیا کی جان لے گئی۔سات سالہ معصوم حفظہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔


حفظہ لاہور کے مغل پارک چراغ سٹریٹ کے رہائشی شاہد کی اکلوتی لے پالک بیٹی تھی۔طاقت کے نشے میں دھت افراد کی سٹرک پر کھلے عام فائرنگ کا نشانہ بننے والی حفظہ والدین کےلیے غم کا ترکہ چھوڑ گئی۔غم سے نڈھال والدین نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا گیالیکن پولیس تاحال انہیں پکڑنے میں ناکام ہے۔آئے روزصوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل و غارت ، ڈکیتی اور راہزنی سے عوام میں عدم تحفظ کی فضا بڑھ رہی ہےاور اربوں روپے سے بننے والی ڈولفن ۔پیرو اور دیگر فورسز جرائم کی روک تھا م میں یکسر ناکام نظر آتی ہیں ۔

نیوویب ڈیسک< News Source