خیبر پختو نخوا :11اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ جاری

خیبر پختو نخوا :11اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ جاری

پشاور:خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہیگا ۔
خیبر پختو نخوا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کےلئے صوبے کے11اضلاع میں پولنگ جاری ہے 21ویلج اور نیبر ہڈ کونسل کے خالی نشستوںکےلئے کل90ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختو نخوا کے11اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ہونگے جس میں 90 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے،ضمنی الیکشن کےلئے 81پولنگ اسٹیشن پر81پریزائیڈنگ207اسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر تعینات کر دئیے گئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات ویلج/نیبر ہڈ کونسلوں کے21خالی نشستوں پر ہورہے ہیں اور سکیورٹی کیلئے تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں