اوباما کاستروکی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے،وائٹ ہاﺅس کی تصدیق

اوباما کاستروکی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے،وائٹ ہاﺅس کی تصدیق

واشنگٹن :امریکی صدربراک اوباما کیوبا کے انقلابی رہنماءفیدل کاسترو کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کیوبا کے فیدل کاسترو کے انتقال کے باوجود امریکا اور کیوبیا کے درمیان تعلقات کی بحالی کا عمل سست نہیں پڑے گا ۔
تاہم صدر اوباما آنجہانی رہنما کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔