برازیل کی فٹ بال ٹیم کو لیجانے والا طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ

برازیل کی فٹ بال ٹیم کو لیجانے والا طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ

کولمبیا: برازیل کی فٹبال ٹیم کو لیجانے والا طیارہ کولمبیا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، اس طیارے میں برازیل کی ٹیم کے علاوہ 72افراد کے علاوہ عملے کے 9 افراد بھی سوار تھے۔برازیلین حکام نے طیارہ کی تباہی کو خوفناک حادثہ قرار دیا ہے، موسم کی صورت حال کی وجہ امدادی قافلے زمینی راستے اختیار  کر رہے ہیں اور حادثے کے بارے معلومات آنے میں دیر ہو رہی ہے۔

ابھی تک ایوی ایشن حکام کی طرف سے بھی کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے برازیل کی فٹبال ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جارہی تھی